اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔
توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جبکہ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
توہین عدالت کی درخواست سیکٹر ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کیا گیا۔ عدالت نے معاملے پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔
درخواستگزار نے احتجاج کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالت سے کارروائی کی استدعا کی ہے۔