اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں زلزلہ

پاکستان کے مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، سوات اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکے کافی شدید تھے، جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 212 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر بتایا گیا ہے۔

زلزلے کی وجہ سے ممکنہ نقصانات یا جانی و مالی نقصان کی معلومات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *