چکن کی قیمت میں 4 دن کے دوران 36روپے کی کمی

چکن کی قیمت میں 4 دن کے دوران 36روپے کی کمی

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 دن کے دوران 36 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ، چکن آج 15 روپے مزید سستا ہو گیا۔

نجی ٹی و ی کے مطابق سرکاری نرخنامے میں 15 روپے کی کمی کے بعد مرغی کا گوشت 453 روپےکلو ہو گیا، گزشتہ روز مرغی کا گوشت468 روپے فی کلو تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف وزارتوں کا اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنےکا انکشاف

زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 10روپے تک کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 299 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 313 روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نئی ​​ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اب این او سیز کی ضرورت نہیں

اس کے علاوہ انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید1 روپے مہنگے ہو کر 350 روپے درجن تک پہنچ گئےہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *