بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں جو بھی ہوا اسکا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے نہ ہی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شر یک ہوئیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پارٹی نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ ڈی چوک پہنچیں لیکن ڈی چوک میں پارٹی لیڈر شپ موجود نہیں تھی۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں انہیں مدعو نہیں کیاگیا تھا۔
میری ہمشیرہ غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں اور جب بشریٰ بی بی نے سوال اٹھایا کہ آپ لوگ ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے اس پر مشیر خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نےجھوٹ بولا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان احتجاج کیلئے سنگجانی پررضامندہوگئے ہیں۔