خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا معاملہ، فیصل کریم کنڈی متحرک

خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا معاملہ، فیصل کریم کنڈی متحرک

خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانےکے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی متحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اہم ٹاسک دیدیا۔ فیصل کریم کنڈی آج اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے ملاقات کریں۔ جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت

اس کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا، آفتاب شیر پاؤ سے بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا آفتاب شیر پاؤ کو صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور صوبائی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا صوبے میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے جبکہ دسمبر کے پہلے ہفتے صوبائی اے پی سی بلائی جائے گی۔

جس کے بعد خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *