اگر مجھے استعفیٰ دینا ہوا تو عمران خان کی ذات کے علاوہ کسی کو نہیں دوں گا، زین قریشی

اگر مجھے استعفیٰ دینا ہوا تو عمران خان کی ذات کے علاوہ کسی کو نہیں دوں گا، زین قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا کہ اگر مجھے استعفیٰ دینا بھی ہوا تو عمران خان کی ذات کے علاوہ کسی کو نہیں دوں گا۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فلسفے اور جوتے کے نشان پر این اے 150ملتان کے عوام نے مجھے پونے دو لاکھ ووٹ دے کر اپنا نمائندہ بنا کر قومی اسمبلی میں بھیجا۔ مجھ پر یہ قرض این اے 150کے عوام اور عمران خان کا ہے۔ تو اگر مجھے استعفیٰ دینا بھی ہوا تو عمران خان کی ذات کے علاوہ کسی کو نہیں دوں گا۔

مزید پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد، کام جاری رکھنے کی ہدایت

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں عمران خان کا ادنیٰ سا کارکن ہوں۔ میں صرف تین جگہ پر جواب دہ ہوں۔ یا اپنے اللہ کو جواب دہ ہوں، یا اپنے قائد کو جواب دہ ہوں یا اپنے حلقے کے عوام کو جواب دہ ہوں۔ میں نے اپنے عوام کو اعتماد میں لیا، شوکاز نوٹس کےجواب میں عمران خان کو اعتماد میں لیا اور ان اپنے اللہ سے اپنی خطائوں پر ہر وقت معافی مانگتا ہوں۔

انہوں  نے کہا کہ بشریٰ بی بی پارٹی کو بالکل ٹیک اوور نہیں کر رہیں۔ ہماری پارٹی کے تمام سینئر لیڈرز پابندسلاسل ہیں۔جب ایک خلا آتی ہے تو اس کو کسی نے پُر کرنا ہوتا ہے۔ بشریٰ بی بی نے جب پارٹی کو پشاور میں اکٹھا کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ نہ میرے کوئی سیاسی عزائم ہیںنہ میں پارٹی ٹیک اوور کر رہی ہوں۔ میری اولین ترجیح عمران خان ہیں اور میں ان کی رہائی تک کردار ادا کروں گی۔ جب عمران خان رہا ہوں گے تو انشا اللہ آپ مجھے کسی سیاسی تقریب میں نہیں دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو آپکا خاندان ہی آپکے لیے کھڑا ہوتا ہے اور بشریٰ بی بی کو عمران خان سے عزیز کوئی نہیں ہوسکتا اس لیے وہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور بہت اچھا کر رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *