اگلے برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے ۔
ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔
یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اگلے سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔
ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :فریقین چیمپئنز ٹرافی معاملے کا مثبت حل چاہتے ہیں: ترجمان آئی سی سی

