اداکارہ زینب رضا نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کردی۔
ماڈل و اداکارہ زینب رضا نے انٹرنیٹ پر خود سے متعلق پھیلنے والی غلط معلومات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف اور صدر مرحوم پرویز مشرف ان کے نانا نہیں۔
زینب رضا نے حال ہی میں نجی چینل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل وہ اپنے خاندان کی پہلی فرد ہیں ، جس نے شوبز انڈسٹری کا انتخاب کیا۔
زینب رضا کے مطابق انہوں نے کم عمری میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد 20 سال کی عمر میں انہوں نے پہلی بار ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں :بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار نہیں وہ خود ڈی چوک آئیں : بیرسٹر گوہر