روسی سائنسدانوں نے 2027 تک روشنی کی رفتار سے کام کرنے والا کمپیوٹر تیار کرنے کا اعلان کیا کر دیا، جس کی رفتار موجودہ تیز رفتار کمپیوٹر کے مقابلے میں ایک سو سے ایک ہزار گنا تک زیادہ ہو گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے نیشنل سینٹر فار فزکس اینڈ میتھمیٹکس (این سی پی ایم)کے سائنس دان الیگزینڈر سرگئیف نے کہا کہ آئندہ دو سال میں ہم 10 کی طاقت 19 فی سیکنڈ سے زیادہ پراسیسنگ کی رفتار سے آپریشنزکی طاقت کے ساتھ ایک ورکنگ پروٹو ٹائپ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جوعالمی سطح پر موجودہ رفتار سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
یہ ایک انتہائی طاقتور ہائبرڈ الیکٹرانک فوٹوونک کمپیوٹنگ سسٹم کا ورکنگ پروٹو ٹائپ ہو گا جو ڈیٹا کو روشنی کی رفتار سے پراسیس کرے گا۔