مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی معاون خصوصی مشال اعظم یوسفزئی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال اعظم کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔مشال یوسفزئی نے نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مشال اعظم یوسفزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں۔ مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، کیمیکل پھینکا گیا۔

 ترجمان بشریٰ بی بی مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کرینگے۔ مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی، ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہو گیا، اس لیے انھیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی، میں بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *