ایل پی جی (لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ دسمبر کے لیے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 1 روپے 32 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت 3,079 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے پہلے نومبر کے مہینے میں ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2,999 روپے 47 پیسے تھی۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے اور دسمبر کے مہینے کے لیے نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔