کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، موسی خیل، سبی، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں 7، سبی میں 15، نوکنڈی میں 11 اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18اور جیوانی میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *