نئی دہلی: بھارتی سیاستدان تیجا شوی یادیو بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں بول پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔
بھارتی سیا ستدان تیجاشوی یادیو نے کہاکہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی۔
تیجاشوی یادیو نے سوال اٹھایا کہ جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟۔