عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نہیں بلکہ پاکستان کی عدالت کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نہیں بلکہ پاکستان کی عدالت کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بلکہ پاکستان کی عدالت کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں گورنر راج کا حامی نہیں ہوں اور اس وقت کے حالات میں اس کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی صحت و سلامتی حساس معاملہ ہے : سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا اعلامیہ

مولانا فضل الرحمان نے26نومبر کواسلام آباد میں واقعات کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نجومی نہیں کہ حکومت کی مدت کے بارے میں پیش گوئی کر سکوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *