محکمہ موسمیات کی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت اسموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، اور زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شدید برف باری کی وجہ سے وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا ہےجبکہ شوگراں اور بالاکوٹ کے راستے کھولے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *