مرغی سستی ، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

مرغی سستی ، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت 600 روپے کلو سے کم ہو کر 475 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت 250 روپے درجن سے بڑھ کر 350 روپے درجن ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ چھوٹا اور بڑا گوشت بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق بکرے کا گوشت سرکاری قیمت 1600 روپے کے بجائے 2400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ گائے کا گوشت 850 روپے کلو کے بجائے 1400 روپے کلو میں مل رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *