عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی  کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ذرائع اڈیالہ جیل راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں بے بنیاد ہیں۔

جیل ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں۔ جو تھانہ نیو ٹاؤن کے حصے کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔ وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی، بیرسٹر سیف

یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان کو 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جیل کے ڈاکٹروں کے مطابق، عمران خان کا روزانہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول معمول کے مطابق ہیں، اور وہ روزانہ دو بار ورزش بھی کرتے ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے مینول کے مطابق عمران خان کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، ان کی صحت اور خوراک کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اور ان کی سکیورٹی کے لیے عملہ مسلسل تعینات رہتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *