محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ