محکمہ صحت پنجاب نے اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں کی رپورٹ جاری کر دی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت اس سال اسموگ کی بیماریوں میں کمی آئی ہے ، پنجاب میں نومبر میں پھیپھڑوں کے 19 لاکھ 14 ہزار 480 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ دمہ سے 1 لاکھ 29 ہزار 544 افراد متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں دل کے 61 ہزار سے زائد اور فالج کے 6 ہزار 266 مریض سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ’سزا یافتہ‘ سمدھی کو اہم عہدہ سونپ دیا