کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے واٹس ایپ اور دیگر ایپلیکیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ وائی فائی یا موبائل ڈیٹا سروس، دونوں ہی صورتوں میں صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال میں ذہنی کوفت کا سامنا ہو رہا ہے۔ اس مسئلے کا شکار وہ افراد بھی ہیں جو گھروں سے کام کر رہے ہیں، جیسے کہ فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہرین اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو اربوں روپےکا نقصان

پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں بھی انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات تاحال موصول ہو رہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں جیسے کہ صدر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا اور گلستان جوہر میں صارفین کو خاص طور پر واٹس ایپ میسیجنگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی ترسیل میں غیر معمولی وقت لگتا ہے جبکہ بعض جگہوں پر وائی فائی سروس بھی بالکل کام نہیں کر رہی۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی سے ملک کی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کا روزانہ منافع تقریباً 3 ارب روپے ہے اور اس کا 60 سے 70 فیصد منافع 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے۔ انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر متعدد شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ صورتحال صارفین اور کاروباری افراد کے لیے ایک بڑی پریشانی بن چکی ہے، اور اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی معیشت اور عوام کی روزمرہ کی زندگی پر اس کے منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *