سوزوکی آلٹو کی دسمبر کیلئے قیمتیں جاری

سوزوکی آلٹو کی دسمبر کیلئے قیمتیں جاری

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے تاہم پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

دسمبر کے لیے آلٹو کی قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت 23,31,000 روپے جبکہ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27,07,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر (AGS) کی قیمت 28,94,000 روپے اور آلٹو وی ایکس ایل (AGS) کی قیمت 30,45,000 روپے ہے۔ یہ قیمتیں مارکیٹ میں دستیابی کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70ڈریم موٹر سائیکل صرف 4200 روپے ماہانہ میں آسان اقساط پر حاصل کریں!

سوزوکی آلٹو کی خاص بات اس کی عمدہ فیول ایوریج ہے، جو اسے شہریوں میں انتہائی مقبول بناتی ہے۔ اس گاڑی کی اقتصادی خصوصیات اور قابل بھروسہ کارکردگی کی وجہ سے یہ پاکستان میں ایک پسندیدہ انتخاب بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *