ہونڈا سی ڈی 70 اور ڈریم موٹر سائیکل جو اپنی غیر معمولی ایندھن کی بچت اور ماحول دوست خصوصیات کی وجہ سے پاکستان میں مقبول رہی ہے، اب آپ آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل اسٹائلش ڈیزائن اور مضبوط سڑک کی گرفت کا ایک شاندار امتزاج پیش کرتی ہے، جو اسے روزانہ کے سفر کے لئے بہترین انتخاب بناتا ہے۔
ہونڈا سی ڈی ڈریم 70 کا انجن 70 سی سی ہے اور یہ 55 کلومیٹر فی لیٹر کی متاثر کن ایندھن کی اوسط فراہم کرتا ہے، جواسے مارکیٹ کی سب سے زیادہ ایندھن کی بچت کرنے والی موٹر سائیکلوں میں سے ایک بناتا ہے۔ اس میں 4 اسٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ انجن ہے جو 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے، جس سے سواری ہمواراورقابل اعتماد ہوتی ہے۔
اس بائیک کا ہموار باڈی ورک، تیز ہیڈ لائٹ اور ٹیل لائٹ اسے اسپورٹی اور جدید شکل دیتے ہیں۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم دو رنگوں، سرخ اور سیاہ میں دستیاب ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کا قسط پلان:
دسمبر 2024 تک اس موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے۔ آسان اقساط پر خریدنے کے لیے میزان بینک کے ذریعے اسلامک فنانسنگ آپشن دستیاب ہے، جو شریعت کے مطابق فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔
اس منصوبے کے تحت خریدار 77 ہزار 805 روپے کی 45 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور 1800 روپے کی پروسیسنگ فیس کے ساتھ، اگلے تین سال تک ماہانہ 4202 روپے کی قسط کیساتھ نئی موٹرسائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب دسمبر 2024 میں پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 ریڈ کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے تھی، جبکہ سیاہ رنگ کی اسی موٹر سائیکل کی قیمت بھی یکساں ہے۔
میزان بینک نے 1 سال کے لیے ایک آسان قسط کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس پلان کے تحت خریدار کو 64 ہزار 960 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانی ہوگی، اورباقی رقم 12 ماہ کی ماہانہ قسطوں میں 7 ہزار 895 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
قسط کا منصوبہ ہونڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین مالی آپشن فراہم کرتا ہے۔