آئی ایم ایف کیساتھ اپنےآخری پروگرام پر کام کررہے ہیں، محمد اورنگززیب

آئی ایم ایف کیساتھ اپنےآخری پروگرام پر کام کررہے ہیں، محمد اورنگززیب

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائمہ کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ اپنے آخری پروگرام پر کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ اس پر کامیابی حاصل کرلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں کئی ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جنہوں نے پاکستان کی اصلاحاتی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے، اور 5 سال کے 40 فیصد بچوں کو سٹنٹنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی بڑا سامنا ہے۔وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے آخری پروگرام پر کام کر رہا ہے، اور وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، یہ آخری پروگرام ہوگا۔ پاکستان نے ورلڈ بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سائن کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےآئی ایم ایف پروگرام کے آخری پروگرام پرکام کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئی آبادی کے مناست طویل مدتی منصوبوں پر بھی کام کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *