پی ٹی آئی احتجاج ، ڈی پی او اٹک غیاث گل خان کے گرفتار مظاہرین سے متعلق ہوشربا انکشافات

پی ٹی آئی احتجاج ، ڈی پی او اٹک غیاث گل خان  کے گرفتار مظاہرین سے متعلق ہوشربا انکشافات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 1150 افراد میں سے 89 ایسے ہیں جن کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ اٹک میں ناکہ بندی کے دوران مظاہرین نے فائرنگ کی، جس پر پولیس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انہیں گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، جس کے دوران جھڑپیں ہوئیں اور کئی افراد کو گرفتار کیا، جن میں وہ بھی شامل تھے جو فرار ہو رہے تھے۔

غیاث گل نے مزید کہا کہ پولیس فورس ریاستی ادارہ ہے جو عوام کے جان و مال کا محافظ ہے، اور یہ کوئی دن نہیں گزرتا جب پولیس کا کوئی اہلکار شہادت نہ پیش کرتا ہو۔ پولیس کی یونیفارم غازیوں اور شہداء کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کال نے پورے ملک میں ہیجان پیدا کیا۔ پولیس نے 700 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے اور 1150 میں سے 89 افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ایک گرفتار شخص کے موبائل سے ایک ویڈیو ملی ہے جس میں ایک شخص پولیس کی وردی پکڑے کھڑا ہے، اور ویڈیو میں ریاستی ادارے کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ اس شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل غازیوں اور شہداء کی تذلیل کی جا رہی ہے، خاص طور پر ایک تصویر میں جس میں پتلون کے ساتھ شہداء کی توہین کی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مظاہرین کی گاڑیوں میں کیمیکلز سے بھری ہوئی کینیں تھیں، اور گرفتار افراد عسکری ونگ کے کارندے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *