عمران خان ، جمائمہ کے ذریعے کونسا کارڈ کھیلنے کی کوشش کریں گے؟ تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان  ، جمائمہ کے ذریعے کونسا کارڈ کھیلنے کی کوشش کریں گے؟ تہلکہ خیز انکشاف

سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے تحریک انصاف سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے آخری کوشش جمائمہ کے ذریعے کرنی ہے، جو کہ پانچ جنوری سے دس جنوری کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے کی جائے گی جب وہ باقاعدہ صدر بنیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی نے ٹرمپ کے تمام منصوبوں میں رکاوٹ ڈال دی ہے، خصوصاً اُس ویڈیو پیغام کے ذریعے جس میں ٹرمپ نے اپنے تمام معاملات چلانے کی بات کی تھی۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ امریکہ کی سیاست میں پاکستان کی مسلم ممالک سے تمام ڈیلز سعودی عرب کے ذریعے ہوتی ہیں۔ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے پہلے ہی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں موجود تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور شاہی خاندان کے حوالے سے اپنے تعلقات ختم کر دیے تھے۔ سعودی عرب کی حکومت اور اس کے نظام کو بدنام کرنے کے بعد عمران خان نے ان کے ساتھ کوئی اخلاقی یا دوستانہ تعلقات باقی نہیں چھوڑے۔

فیاض الحسن چوہان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب کی پرچیں ،پیالیاں اور گھڑیاں بیچ ڈالیں، اور پھر ان کے طیارے میں بیٹھ کر سعودی حکام کو برا بھلا کہا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سیاست کی ایک اہم شخصیت نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے ، وہ شخصیت تحریک انصاف کے پرانے خیرخواہ اور پارلیمنٹ کے اہم رکن، اب تحریک انصاف کے مخالف کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ کسی طریقے سے بانی تحریک انصاف سے ملے ہیں اور انہوں نے ان کو کچھ مشورے دیے ہیں ۔

اس اہم شخصیت نے عمران خان کو نصیحت کی ہے کہ اپنے آپ کو اور پارٹی کو بچانا ہے تو اہلیہ بشریٰ بی بی و علی امین گنڈا پور سے جان چھڑالیں ۔فیاض چوہان کاکہنا ہے کہ عمران خان نے ان کی بات تحمل سے بات سنی اور انکار نہیں کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *