جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی، چئیرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن مقرر

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی، چئیرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن مقرر

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کے اجلاس کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وکیل مصباح اللہ خان اور وکیل حماد حسن رندھاوا کو بھی ممبر این آئی آر سی تعینات کیا گیا۔ تینوں شخصیات کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ اس سال مئی میں ایک اہم موڑ پر پہنچا تھاجب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کی برطرفی کا حکم واپس لیتے ہوئے انہیں ریٹائرمنٹ کا حکم دیا تھا۔ وزارت قانون نے اس فیصلے کی روشنی میں شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

نوٹیفکیشن میں ذکر کیا گیا کہ ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن منسوخ تصور ہوگا۔اس کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں صدر آصف علی زرداری نے شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی، جو سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 30 جون 2021 سے ہوگا، جو شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہونے کی تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی کو ادارے کے خلاف الزامات پر برطرف کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے برطرفی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسے سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *