ہمارے تین مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت میں دیا گیا، پی ٹی آئی

ہمارے تین مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت میں دیا گیا، پی ٹی آئی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے تین مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت میں دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ابھی تک 12 افراد کی شہادت کی اطلاع دی ہے اور سوال کیا کہ گولی کیوں چلائی گئی؟ کیا اپنے جائز حقوق کے لیے آنے والوں پر گولی چلانا ضروری تھا؟ یہ بات ہمارے گمان میں بھی نہیں تھی۔ ہم پولیس اور رینجرز کو بھی اپنے شہداء سمجھتے ہیں اور ان کے کردار کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کی بات کرنے والوں کو خاموش کر دینا مناسب نہیں، اور یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی شخص مرنے سے پہلے اپنے خون سے اپنے لیڈر کا نام لکھے، اس لیے یہ معاملہ حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ پی ٹی آئی کے کارکنان نہیں بلکہ پاکستان کے شہری تھے۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور ہماری شہادتیں ضائع نہیں ہوں گی۔ قوم ابھی بھی انصاف کی متلاشی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اس تمام معاملے کے حل کے لیے اہم ہے، کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ باہر آ کر انتقام نہیں لیں گے، بلکہ جو ظلم کیا ہے وہ عدالت میں جواب دے گا۔

علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے احتجاج میں افغانوں کے شمولیت کے بارے میں کہا کہ اس کا جواب حکومت اور اداروں سے بنتا ہے، تاہم پی ٹی آئی نے کسی غلط شخص کو اپنے ساتھ شامل نہیں کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *