آخری کارڈ موجود ہے، فی الحال نہیں بتائیں گے، عمران خان

آخری کارڈ موجود ہے، فی الحال نہیں بتائیں گے، عمران خان

راولپنڈی: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ ڈی چوک معاملے کو مقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ 

 اڈیالہ جیل کے بابرعلیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی، جہاں دوران ملاقات بانی پی ٹی آئی کو سانحہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پروہ شاک میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ایک آخری کارڈ ہے جسے وہ ابھی شو نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل میں اخبارات بند ہیں اور ٹی وی کی سہولت بھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے انہیں سانحے کی تفصیلات کا علم نہیں تھا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کو لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے اپنے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ محسن نقوی اور شہبازشریف کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سانحے کو مقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے حوالے سے کہا کہ بشری بی بی نے لوگوں کو لیڈ کیا، جبکہ باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر ہونا چاہیے تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *