سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کارنامہ، 62 کروڑ روپے کی ریکوری

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کارنامہ، 62 کروڑ روپے کی ریکوری

کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے مسلسل اجلاسوں کے نتیجے میں 62 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے خزانے میں جمع کروا دیے۔

کمیٹی نے مبینہ مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران اور نجی افراد سے ریکارڈ ریکوری کے بعد یہ رقم وصول کی۔
پی اے سی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا کہ عوام کے ٹیکس پیسوں میں خرد برد اور مالی بے ضابطگیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس محکمہ میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں گی، پی اے سی اس کے خلاف ایکشن لے گی۔

نثار کھوڑو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو محکمے آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہیں کریں گے، ان کے افسران کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی اے سی نے واضح کیا کہ محکموں کے افسران کا یہ بہانہ اب نہیں چلے گا کہ آڈٹ ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔

editor

Related Articles