سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے حکومت کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ تحریکِ انصاف کو ریلیف دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی سے ایک سنگین غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کر لیئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں سیاسی درجہ حرارت ایک ہی صورت میں کم ہو سکتا ہے کہ حکومت پاکستان تحریکِ انصاف کو ریلیف دے۔
مزید پڑھیں: یہ حکومت اپنے بوجھ سے آپ گِرے گی ، سینٹر فیصل واوڈا کا دعوٰی