شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

شبلی فراز کی جگہ اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔ عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنما اور عمران ریاض خان کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال

واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر کے نام جوڈیشل کمیشن کے لیے تجویز کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *