مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،وزیر خزانہ

مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ حکومت سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر مارٹگیج فنانسنگ کے بارے میں بات چیت کرے گی تاکہ بینکنگ انڈسٹری میں پیسوں کے خرچ کا جائزہ لیا جا سکے اور حکومت ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ تین سے چار سال میں جو اقدامات کیے گئے وہ اب نہیں ہوں گے، نہ وزارت خزانہ اور نہ ہی سٹیٹ بینک ایسے اقدامات پر عمل کرے گا۔ اب حکومت مقامی سطح پر قرضے نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سستے گھروں کی تعمیر میں مائیکروفنانس بینکوں کا کردار بہت اہم ہوگا۔

اس کے علاوہ، پالیسی ریٹ میں کمی کے بعد حکومت کا خیال ہے کہ اس سے صنعت میں ترقی ہو گی اور گھروں کی تعمیر میں آسانی آئے گی، کیونکہ ہاؤسنگ سیکٹر کا معیشت میں اہم کردار ہے۔

editor

Related Articles