پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے، اسد عمر

پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے، اسد عمر

سابق وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کے ساتھ بطور سیاسی جماعت بات چیت کرنی چاہئے۔

اسد عمر نےنجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت درست فیصلے کیے جائیں تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ دو اڑھائی سال سے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شریک افراد اور شہید اہلکار دونوں ہی پاکستانی تھے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنما اور عمران ریاض خان کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال

انہوں نےمزیدکہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسلام آباد واقعے کا ردعمل نہیں ہوگا تو یہ غلط ہے۔ موجودہ حکومت میں بیٹھے پرانے سیاستدان اس صورتحال پر پریشان ہوں گے۔ اسد عمر نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت کے پاس تمام فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ حکومت کے پاس مینڈیٹ کا اخلاقی جواز ہے۔موجودہ حکومت ووٹ لے کر نہیں آئی، عوام نہیں سمجھتی کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *