چکن سستا ہوگیا

چکن سستا ہوگیا

رواں ہفتے کے تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔ آج پھر مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوگیا۔

گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی اور آج سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

مزید پڑھیں: پرانی موٹرسائیکل لائیں اور نئی لے جائیں، پرکشش آفر

زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں آج 10 روپے کی کمی کی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہاجبکہ لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *