سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پُرامن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کا اندراج سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس لیے درخواست ہے کہ 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے، جو مقدمات کی تفصیلات اور دیگر معاملات کا جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت میں سلمان اکرم راجہ کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس رپورٹ کے مطابق سلمان اکرم راجہ کے خلاف اسلام آباد میں 10 مقدمات درج ہیں، جبکہ لاہور میں 6 اور اٹک میں 2 مقدمات ہیں۔

وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں متعلقہ عدالتوں میں جانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ درخواست مقدمات کی تفصیلات تک محدود ہے، اور حفاظتی ضمانت کے لیے الگ درخواست دائر کریں۔ وکیل نے درخواست دی کہ حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔

عدالت نے حفاظتی ضمانت کی استدعا منظور کر لی اور سلمان اکرم راجہ کو ہر مقدمے میں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *