پی ٹی آئی کارکنان کو دہشت گرد قرار دیا گیا ، اصل کی پہچان مٹادی گئی ہے، شبلی فراز

پی ٹی آئی کارکنان کو دہشت گرد قرار دیا گیا ، اصل کی پہچان مٹادی گئی ہے، شبلی فراز

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بڑا بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ ان کا استقبال گولیوں سے ہوگا۔

پشاور میں شبلی فراز نے ترجمان پی ٹی آئی بیرسٹرسیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعات میں ان کے 12 ساتھی شہید ہوگئے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں انصاف ملنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کیونکہ ان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسے وہ اس ملک کے نہیں ہیں، اور یہ سلوک ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے جو پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور اگر عوام محفوظ نہیں ہوں گے تو ملک ترقی کیسے کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو دہشت گرد قرار دیا گیا جبکہ اصل دہشت گردوں کی پہچان مٹادی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *