ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو میں علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونیوالی ملاقات سے متعلق بتایا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ایمان کی بنیاد پر ہیں باقی دنیا کے ساتھ آپ کے تعلقات برادارانہ ہیں ، سفارتی ہیں لیکن سعودیہ کے ساتھ آپ کا تعلقات ایمان ،عقیدے کا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ون واٹر کے نام سے ریاض میں ہونیوالی سمٹ میں وزیراعظم نے شرکت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کے حوالے سے خطاب کیا ، بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کے عظیم مہمان ہوں گے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی قوم آپ کے دورے کی منتظر ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیے اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی ، پاک سعودیہ تعلقات میں مزید استحکام آے گا۔