سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے اور ہو سکتا ہے جلد نئے چہرے اور نئی چیزیں سامنا آنا شروع ہو جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے اور ہو سکتا ہے ملک میں سیاسی افق پر جلد نئے چہرے اور نئی چیزیں سامنا آنا شروع ہو جائیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 24 نومبر سے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا تھا تاہم احتجاج کے سبب مشاورتی عمل میں کچھ تعطل رہا۔ انکا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور ہو سکتا ہے جلد ملکی سیاسی افق پر نئے چہرے اور نئی چیزیں سامنا آنا شروع ہو جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف گورنر کے پی کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی جماعتوں سے بات چیت سے متعلق پارٹی نےابھی پالیسی نہیں دی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتیں تسلیم کر رہی ہیں کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فسطائیت کے سبب بہت سے سیاسی جماعتیں آواز اٹھا رہی ہیں۔