اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرادی گئیں۔
عدالت نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کے بعد مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست نمٹا دی۔ نورین نیازی نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے عدالت سے درخواست کی تھی، جس پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔
خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی، جو سیکرٹری داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی، جس کے مطابق عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس میں 76 مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس سے قبل 62 مقدمات درج ہوچکے تھے۔ عدالت نے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم ہونے کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔