خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ سال یکم جنوری سے ایک نئی لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی لائف انشورنس اسکیم کے تحت سرکاری اسپتال یا صحت کارڈ پینل پر موجود اسپتال میں خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں انشورنس رقم ادا کی جائے گی۔ 60 سال تک کی عمر کے شخص کے انتقال پر 10 لاکھ روپے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے شخص کی وفات پر 5 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے اس اسکیم کی لاگت کا تخمینہ 4.5 ارب روپے سالانہ لگایا ہے، جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے صوبائی اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کے قیام کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایات دیں کہ صوبائی حکومت کی اپنی ٹرانسمیشن لائن کے لاٹ-1 کو ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت بھی کی