یاد رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ٹرمپ کی جیت کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
بٹ کوائن کی قیمت اس وقت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکن کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
پال ایٹکن کرپٹو کرنسی کے حمایت یافتہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد مضبوط اور جدید سرمایہ مارکیٹوں کو فروغ دینا ہے۔