بلیو لائن ایکسٹینشن روٹ کورال چوک سے روات تک جلد اپریشنل کر دیا جائیگا

بلیو لائن ایکسٹینشن روٹ کورال چوک سے روات تک جلد اپریشنل کر دیا جائیگا

جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے بلیو لائن ایکسٹینشن روٹ روات سے کورال چوک تک جلد اپریشنل کر دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب واقع مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں رہائش پذیر متعدد مسافروں نے بلیو میٹرو بس سروس کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج تک روٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا جو کہ سڑک کو چوڑا کرنے اور تعمیراتی کام کیوجہ سے روک دیا گیا تھا ۔ تاہم کورنگ سے پی ڈبلیو ڈی تک سڑک کی تعمیر کے بعد جلد اس روٹ پر بلیو لائن ایکسٹینشن سروس کا آغاز شروع کیا جا رہا ہے۔

کورنگ، پاکستان، جناح گارڈن، پی ڈبلیو ڈی، سوہان اور دیگر ملحقہ سوسائٹیوں کے مکینوں کیلئے سی ڈی اے حکام نے روات سے بلیو بس سروس کے روٹ پلان کی نقاب کشائی کی تھی لیکن سڑک کی حالت اور اس کے بعد تعمیر و توسیع کے کام کے باعث اسے موخر کر دیا گیا۔ کورنگ پل سے روات تک سڑک کی تعمیر کےبعد جلدشروع کر دیا جائیگا۔

لیکن اب جب کہ اس علاقے میں سڑک کو چوڑا کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے، اس لیے روزانہ مسافروں کی کافی تعداد کو بھی بس سروس کے ذریعے سہولت کا آغاز کیاجا رہا ہے،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *