آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کی پیشنگوئی

آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نومبر 2024 پاکستان کی تاریخ کا سب سے گرم ترین مہینہ رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس غیر معمولی گرمی کا سبب عالمی موسمیاتی تبدیلیاں اور مختلف موسمی عوامل ہیں۔ دسمبر کے آغاز میں خشک سردی کے خاتمے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی آئی ہے، جس کے نتیجے میں بارشوں کا سلسلہ متوقع تاریخوں سے تھوڑا متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جو ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی نئی لہر لے کر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 دن میں نارتھ ایسٹ پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارشیں ہوں گی۔ خاص طور پر گندم کی کاشت والے علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جو فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *