پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59روپے تک کمی ہوگی، اسحاق ڈار نے بتادیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59روپے تک کمی ہوگی، اسحاق ڈار نے بتادیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے امریکہ کے ساتھ مذاکرات محرم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم نے بطور ثالث دستخط کیے، پہلے پلان میں جینیوا میں معاہدے کی تقریب ہونا تھی، امریکی صدر نے فرانس میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا  کہ محرم  کے باعث ایرانی قیادت کی مصروفیات بھی ہیں، مذاکرات میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی،پٹرولیم مصنوعات میں تقریبا 59 روپے تک کمی کی ورکنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ نے پاکستان کو بے پناہ عزت عطا کی ، ایران امریکا معاہدے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سب سے زیادہ کلیدی کردار ہے، وزیراعظم

انہوں نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین ہے، ساٹھ روز کے اندر اندر دوسرے مرحلے کے مذاکرات مکمل کرنے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں موجود اپنے آفیشلز کو واپس بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران امریکا معاہدہ کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظور کیا۔

پیش کردہ قرارداد کے متن کے مطابق معاہدہ پوری دنیا میں امن کا باعث بنے گا، ایوان معاہدے پر امریکا اور ایران کی قیادت سمیت دنیا بھر کو مبارکباد پیش کرتا ہے، قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی کو امن کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

editor

Related Articles