سوشل میڈیا پر ریاست مخالف منفی پروپیگنڈا اور شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف منفی پروپیگنڈا اور شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور شرانگیزی پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر، ساجد حسین، محمد خالد خورشید، عاصم ایوب، بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا، اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔

مقدمات درج ہونے والے افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، جن میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذراور ژوب شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *