پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے بھی وابستہ رہے اور سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔