گلوکاروریپر طلحٰہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکارکا اعزازاپنے نام کرلیا۔
“اسپاٹی فائی” کی جانب سے 2024 کے مقبول ترین پاکستانی فنکاروں، گانوں اور ٹرینڈز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ریپر طلحٰہ انجم پہلے ، عمیر دوسرے اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں۔
عاطف اسلم اس سے قبل تین سال تک اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی