انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا انتہائی منفرداور بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔
ویلنگٹن میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے دن انگلینڈ نے 533 رنز کی برتری بھی حاصل کی اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچ لاکھ رنز کا سنگِ میل بھی عبورکر لیا۔
انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 280 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو 125 پرآل آؤٹ کردیا، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز تھا۔
اس ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5 لاکھ رنز اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلینڈ نے اپنے 1082 ویں ٹیسٹ میں یہ منفرد ریکارڈ بنایاہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم4 لاکھ 28 ہزار 868 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم کا 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔