وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ دورے پر چین روانہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ دورے پر چین روانہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی دعوت پر  چین کے آٹھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چین کے 8 روزہ سرکاری دورے میں چین کی کمیونسٹ پارٹی چائینہ کی خصوصی دعوت پر آج روانہ ہونگی۔دورے میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت 10 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ بیجنگ، شنگھائی، شینزن اور گوانگ زو کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سی پی سی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو جیان زو سے ملاقات کریں گی۔ نائب وزیر سن ہیان ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔ وہ وزیر ماحولیات سمیت سی پی سی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شیجیا زوانگ ہسپتال کا دورہ کریں گی، اور انہیں چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وہ بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ، سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کا بھی دورہ کریں گی۔

مریم نواز امپورٹڈ اشیا کی نمائش میں شرکت کریں گی۔ سی پی سی سنٹرل کانگریس اور میوزیم کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک پرائمری اسکول کا بھی دورہ کریں گی، اور انہیں چین میں تعلیمی نظام کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ پنجاب چائنا ڈنر اور پنجاب انوسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جیانگ ڈونگ قابل تجدید توانائی کی سہولت کا دورہ کریں گی، اور چین کے قابل تجدید توانائی کے نظام کا جائزہ لیں گی۔ وہ ہواؤےٹیکنالوجیز فیکٹری کا بھی دورہ کریں گی۔ چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ چین اور حکومت پنجاب کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *