وفاقی حکومت کاعمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کاعمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات ہیں۔اس منصوبے کے تحت وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

وزارت داخلہ کو اس حوالے سے کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے چیپٹر 6 اور 9 اے سمیت دیگر سیکشنز کے تحت کارروائی ہوگی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔ سی آر پی سی کی سیکشن 196 کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے کے لیے کابینہ کی منظوری لازمی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *